پاکستانی قوم نے جس طرح خوش آمدید کہا وہ مثالی ہے، پال کالنگ ووڈ

ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں تمیم اقبال اور پال کالنگ وڈ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں سابق انگلش کپتان پال کالنگ وڈ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے جس طرح ورلڈ الیون کو خوش آمدید کہا وہ مثالی ہے، ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو یکجا ہونے میں مشکلات ہوئیں لیکن پاکستانی کراوڈ کے سامنے کھیلنے کا ہمیشہ ہی لطف آیا ہے، 2005  میں لاہور میں میری کارکردگی بہت شاندار رہی۔
پاک کالنگ وڈ نے کہا کہ میں 2011 میں ریٹائر ہونے کے باجود کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں جب کہ سیموئیل بدری کی ٹیم میں شمولیت سے کمبی نیشن بہتر ہو گا اور دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ دوسری جانب بنگلادیشی اوپنر تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ تیسری مرتبہ پاکستان آیا ہوں، یہاں آکر ہمیشہ بہت اچھا لگا اور پاکستان میں سیکیورٹی بہت بہترین ہے جب کہ میرے خیال میں ہماری باولنگ نے 20 سے 25 رنز زیادہ دیے، آغاز اچھا تھا لیکن ایک اوور میں دونوں اوپنرز کے آوٹ ہونے سے مشکل پیدا ہوئیں۔
This entry was posted in کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.