-
Popular Posts
فیروزوالہ: عطائی کی مبینہ غفلت سے زچگی کے دوران بچہ جاں بحق واقعہ فیروزوالہ تحصیل کے نواحی گاؤں ونڈالہ دیال شاہ میں...
عمران خان کی نکاح تقریب میں کون کون شریک تھا؟ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی ک...
نیب ریفرنس: نواز، مریم کی 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب...
بھارت: خواتین کیساتھ آبرویزی کے واقعات میں 48 ارکان اسمبلی کے ملوث ہونے کا انکشاف بھارت میں خواتین سے متعلق سنسنی خیز انکشافات ہوا ہے کہ ...
300 یورپی پارلیمنٹیرین کا ٹرمپ کو ایران نیو کلیئر ڈیل سے روکنے کیلئے کانگرس کو خط ایران ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لیے یورپی اراکین پارلیمن...
فیصل آباد: 642 خطرناک اشتہاری پولیس کی پہنچ سے دور صوبائی وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ کے اپنے آبائی شہر فیصل...
فرائض میں غفلت ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور معطل چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کو اپنی صفائی پ...
میرے اثاثوں کی جانچ پڑتال، شکایت کنندہ کا نام بتایا جائے: سعد رفیق خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پہلے ا...
لندن: کلثوم نواز کی ہسپتال میں ریڈیو تھراپی، مریم نواز کی دعا کی اپیل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں مر...
کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیل کی تاریخ سماعت 24 اپریل مقرر قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ضمانت ...
جاپان: آتش فشاں اڑھائی سو برس بعد پھٹ پڑا، راکھ کے بادل چھا گئے جاپان کے جزیرے کیوشو پر واقع آتش فشاں 1768ء میں پھٹا تھ...
وفاق کا واجبات کی ادائیگی تک کے الیکٹرک کو گیس دینے سے انکار وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ہم بلیک میل نہیں ...
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل لندن روانہ ہوں گے عمران خان لندن میں شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کی فنڈ ر...
کراچی میں لوڈشیڈنگ، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ساری ذمہ داری وفاق پر ڈال دی کراچی میں جاری غیر اعلانیہ گھنٹوں لوڈشیڈنگ پر وزیرِ اعل...
چیف جسٹس کا عدم اطمینان، عمران خان نے دو سوال سامنے رکھ دیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران ...
مرغی کا گوشت مضر صحت نہیں: رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے از خود ن...
پاکستانی عازمین حج بائیو میٹرک تصدیق سے مستثنیٰ قرار سعودی حکومت کی شرط کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں ...
ایک کروڑ پاکستانی بیرون ملک کام کر رہے ہیں: وزارت خارجہ قائمہ کمیٹی میں انکشاف کیا گیا کہ گرینڈ حیات ہوٹل کا ای...
وفاق کا واجبات کی ادائیگی تک کے الیکٹرک کو گیس دینے سے انکار کراچی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اجلاس کے بعد وفاقی وزیر نے ...
نیشنل سیونگ کی مختلف اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ متوقع کئی ماہ کے بعد حکومت نے بچت اسکیموں کے ریٹ میں اضافہ کا...
Baadban Tv
- لاہور: پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پختونوں کی ریلی
- فرائض میں غفلت ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور معطل
- فیصل آباد: 642 خطرناک اشتہاری پولیس کی پہنچ سے دور
- فیصل آباد: 642 خطرناک اشتہاری پولیس کی پہنچ سے دور
- کراچی میں 6 سالہ کی بچی سے زیادتی اور قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
- 300 یورپی پارلیمنٹیرین کا ٹرمپ کو ایران نیو کلیئر ڈیل سے روکنے کیلئے کانگرس کو خط
پاکستانی پاسپورٹ دنیا بھر میں دوسرا ناپسندیدہ ترین قرار
پاکستانی پاسپورٹ دنیا بھر میں سفر کے حوالے سے دوسرا ناپسندیدہ ترین پاسپورٹ رہا، 2017 میں انسانی حقوق کی صورتحال کے عنوان سے جاری رپورٹ کو معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر سے منسوب کیا گیا جو رواں برس 11 فروری کو انتقال کرگئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دہشتگردی کے نتیجے میں ہلاکتوں میں کمی آئی لیکن مسیحیوں، احمدیوں، ہزارہ، ہندوؤں اور سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو حملوں کا سامنا رہا، خصوصاً توہین مذہب کے کیسز زیادہ سامنے آئے۔ عدالتوں میں 3 لاکھ 33 ہزار 103 کیسز زیرسماعت رہے جبکہ 63 مجرموں کو پھانسی لگائی گئی۔ انکوائری کمیٹی کو جبری گمشدگی کے 868 کیس موصول ہوئے اور 555 کیس نمٹائے گئے۔ خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا اور پہلے 10 ماہ میں 5660 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق نومبر 2017 تک پاکستانی جیلوں میں مجموعی طور پر 82 ہزار 591 قیدی تھے ، جن میں خواتین قیدیوں کی کل تعداد 1442 تھی۔ جیلوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا۔ صحت و تعلیم کے شعبے میں بھی صورتحال تشویش ناک رہی۔ دنیا بھر میں پاکستان تپ دق کی شرح میں سرفہرست جبکہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں دوسرے نمبر پر رہا۔ تھیلیسیمیا اور ایڈز کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا، جبکہ پاکستان پولیو کی منتقلی کو مکمل روکنے میں بھی ناکام رہا ۔ 56 لاکھ بچے پرائمری اور 55 لاکھ سیکنڈری اسکولوں سے باہر ہونے سے دنیا بھر میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد پاکستان میں سب سے زیادہ رہی۔ پاکستانی پاسپورٹ دنیا بھر میں سفر کے حوالے سے دوسرا ناپسندیدہ ترین پاسپورٹ رہا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں پانی کے استعمال میں چوتھے نمبر پر رہا، صرف 36 فیصد آبادی کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل ہے ، 2025 تک پانی کے مکمل خاتمے کے خطرے کے باوجود پالیسی سازی اور جامع منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ دوسری جانب پاکستان کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کی اوسط شرح عالمی ادارہ صحت کی طے کردہ حدود سے 4 گنا زیادہ رہی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی تعداد 25 لاکھ سے زائد ہے جبکہ 10 لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین یہاں آباد ہیں۔