پاکستان آئندہ سال ایشین اسنوکر کی میزبانی کرے گا

لاہور: (بادبان نیوز ) پاکستان کو ایک اور میزبانی کا اعزاز مل گیا، ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چمپئین شپ آئندہ سال کراچی میں ہو گی۔

سنوکر اینڈ بلیئرڈ کی تنظیم اے سی بی ایس کے سالانہ اجلاس میں ایشیئن ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی۔ ایشئین اسنوکر ایونٹ اپریل 2019ء میں کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ایشین کنفیڈریشن آف بلئیرڈ اسپورٹس کے اجلاس میں پاکستان سے منور شیخ نے شرکت کی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.