پاکستان آج بنگلادیش سے ٹکرائے گا

 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کا چھٹا اور آخری میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا، ایونٹ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں پہلی بار مدمقابل آرہی ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم 28 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی، دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.