پاکستان اور بھارت آج کبڈی فائنل میں ٹکرائیں گے۔ بادبان سپورٹس ۔

قومی پہلوان اور بھارتی سورما آج کبڈی میدان میں بھڑیں گے۔ انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا میں ابھی تک قومی پہلوان بھاری ثابت ہوئے ہیں مگر بھارتی کھلاڑیوں کے لیے یہ دورہ پھر بھی یادگار رہا ہے۔ انہیں اتنا پیار اور مان سمان ملا ہے کہ پرائے دیس کا گمان بھی نہیں رہا۔