پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز ورلڈ الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد 20 رنز سے شکست دی اور میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر بابراعظم کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

شائقین کرکٹ دوسرے میچ کے لئے بھی بے تاب ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنی آنکھوں سے سامنے ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے بھی انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور آج بھی تماشائیوں کو بھرپور چیکنگ کے بعد گراؤنڈ کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

اپنی ذاتی گاڑیوں پر آنے والے تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے دور مختلف مقامات پر بنائے گئے پارکنگ پوائنٹس پر گاڑیاں پارک کرنا ہوں گی جس کے بعد انہیں خصوصی شٹل کے ذریعے انٹری گیٹ تک پہنچایا جائے گا۔

پہلے میچ میں مہمان کھلاڑیوں کو خصوصی رکشوں میں گراؤنڈ کے اندر چکر لگوائے گئے تو پرجوش تماشائیوں نے کھڑے ہو کر مہمانوں کا استقبال کیا جب کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ہاتھ ہلا کر ان کا جواب دیا گیا۔

This entry was posted in قومی, کھیل. Bookmark the permalink.