پاکستان نومبر ، دسمبر میں پروٹیز کیخلاف سیریز کھیلے گا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نومبر دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کا خواہشمند ہے ۔ دونوں بورڈز حکام میں معاملات آئندہ ہفتے طے پانے کا امکان ہے ۔ پاکستان نومبر دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گا جس کے لئے پی سی بی نے پروٹیز کرکٹ بورڈ کو تجویز بھجوا دی ہے ۔ دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مجوزہ سیریز کے حوالے سے معاملات آئندہ ہفتے طے پانے کا امکان ہے ۔ جنوبی افریقہ کی اولین گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ ملتوی ہونے پر پروٹیز ٹیم نومبر دسمبر میں فارغ ہوگی ۔
This entry was posted in کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.