پاکستان نے ایک بہادر افسر کھو دیا ہے۔۔۔دہشت گرد تنظیموں کے علاوہ کسی اور کا ہاتھ لگتا ہے۔ جنرل آصف غفور کا ٹویٹ۔ تفصیلات جانئے۔

جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ایس پی طاہر کا قتل بہیمانہ کارروائی ہے، ہم نے ایک بہادر پولیس افسر کھو دیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ایس پی طاہر خان داوڑ کا اغوا، افغانستان پہنچانا اور بعد ازاں قتل کے بعد افغان حکام کے رویے کے بعد اٹھنے والے سوالات نے افغانستان کی سرزمین پر دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے، طاہر داوڑ کا قتل کسی دہشت گرد تنظیم کا کام نہیں لگتا۔