پاکستان کا مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے پر غور، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں ایڈہاک جج بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خاور قریشی کی معاونت کے لئے وکلاء کی ٹیم بھی بنائی جائے گی۔ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔ دریں اثناء، بھارت کے ساتھ آبی تنازعات کو بھی عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے سفارشات مانگ لی ہیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.