پاکستان کو تاریخ کی عبرتناک شکست۔ 49 سال بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ سے سیریز ہاری۔ سیریز ہی نہیں بلکہ زندگی کی بازی بھی ہار دی۔ تفصیلات جانئے بادبان سپورٹس میں۔ 


ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کو 123 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی۔

شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کی تو قومی ٹیم کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف ملا۔

گرین کیپس کی جانب سے امام الحق اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا اور 19 کے مجموعی اسکور پر حفیظ 8 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے اظہر علی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

بعدازاں حارث سہیل 9، اسد شفیق صفر، امام الحق 22 اور کپتان سرفراز احمد 28، بلال آصف 12 اور یاسر شاہ 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بابراعظم نے کیوی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت دکھائی اور 51 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حسن علی تھے جو 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس طرح پوری پاکستانی ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور نیوزی لینڈ نے میچ 123 رنز سے جیت لیا۔