پاک افغان فلیگ میٹنگ: طور خم گیٹ کھول دیا گیا، آمد و رفت بحال

طور خم:  پاک افغان بارڈر طور خم کے گیٹ کو گزشتہ روز بم حملے کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ گیٹ بند ہونے سے افغان ٹرانزٹ، نیٹو سپلائی اور پیدل آمد و رفت معطل ہو گئی تھی تاہم، آج اس حوالے سے پاک افعان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز طور خم گیٹ پر 2 دستی بم پھینکے گئے تھے جس میں 8 سکیورٹی اہلکار زحمی ہو گئے تھے جبکہ 6 افعان باشندے بھی زحمی ہوئے تھے۔ پاکستانی حکام نے دستی بم حملوں میں ملوث ملزم حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.