پشاورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرفتار

گھی کے ڈبے میں بنایا گیا بم 4 کلو وزنی تھا ، سی ٹی ڈی؛ فوٹوفائل پشاورمیں سی ٹی ڈی(کاؤنٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ) اہلکاروں نے کارروائی کرکے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گرد گرفتارکرلیے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ اور ایک دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی اہلکاروں کے مطابق  دیسی ساختہ بم 4 کلو وزنی تھا اور سے خودساختہ طور پر گھی کے ڈبے میں بنایا گیا تھا تاہم  بم ڈسپوزل یونٹ نے برآمد ہونے والے دونوں بموں کو ناکارہ بنادیا ہے۔ گرفتارہونے والے ایک دہشت گرد سجاد علی کا تعلق شیر قلعہ متنی سے اور دوسرے دہشت گرد فواد خزانہ کا تعلق پشاور سے ہے۔ سی ٹی اہلکاروں نے دونوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.