پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی

خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈینگی نے ایک بار پھر وار شروع کردیئے ہیں اور علاقہ تہکال، پشتہ خرہ، سفید ڈھیری سمیت 5 یونین کونسلز میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 800 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ ڈینگی وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جب کہ شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں خصوصی سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے پی کے مطابق ڈینگی کے حوالے سے اب تک 4 ہزار 9 سو افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے اور ڈینگی وائرس میں اضافے کے بعد آج پنجاب سے ڈاکٹروں کی ٹیمیں پشاور پہنچ رہی ہیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.