پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، 4500 لیٹر ناقص دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ کے خلاف مختلف شہروں میں کریک ڈائون کے دوران 4500 لیٹر کے قریب ناقص دودھ تلف کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح مختلف شہروں میں ناکے لگا کر ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈائون کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافیعہ حیدر کے مطابق تمام شہروں میں سپلائی کے لیے لائے گئے کھلے دودھ کی چیکنگ کی گئی، لاہور کے تمام انٹری پوائنٹس پر 238 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، 91 گاڑیوں میں ناقص دودھ پایا گیا۔ 2320 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ فیصل آباد میں 410 لیٹر، گوجرانوالہ میں 470 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ ملتان میں 765 اور راولپنڈی میں 530 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کے مطابق نیلے کیمیکل ڈرم استعمال کرنے پر 5 گاڑیوں 90 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.