پولیس کی گڑھی خدا بخش میں کارروائی، دولڑکیاں بازیاب

پولیس نے گڑھی خدا بخش کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو نوجوان لڑکیوں کو بازیاب کرالیاہے ۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ایس ایس پی کامران نواز کی سربراہی میں خفیہ اطلاعت پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا جس دوران موقع سے دولڑکیوں 16سالہ سائمہ اور 13سالہ مریم کو برآمد کرلیا۔پولیس نے اغواءکاروں کو بھی گرفتار کر لیاہے جن کو مزید تفیش کے لیے تھانہ منتقل کر دیاگیاہے اور دونوں لڑکیوں کو بھی لاڑکانہ منتقل کیا جارہاہے جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کو پنجاب سے اغواءکیا گیاہے
This entry was posted in علاقائی. Bookmark the permalink.