پولینڈ: فٹبال سٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، کریکرز کا آزادانہ استعمال، مخالف ٹیم فاتح قرار

وارسا: (بادبان نیوز) پولینڈ میں فٹبال اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، 0-2 سے ہارتی ٹیم لیچ پوزنن کے پرستار آپے سے باہر ہو گئے۔ ہنگامہ آرائی اور کریکرز پھینکنے پر میچ روک دیا گیا، وارننگ کے باوجود تماشائی باز نہ آئے تو مخالف ٹیم فاتح قرار پا گئی۔

پولینڈ میں لیگیا وارسا اور لیچ پوزنن کے درمیان فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل اس وقت میدان جنگ بن گیا جب 0-2 سے ہارتی ٹیم لیچ پوزنن کے پرستار مشتعل ہو گئے۔ مداحوں نے آتشگیر مواد کا آزادانہ استعمال کیا، دیکھتے ہی دیکھتے اسٹیڈیم کالے دھویں سے بھر گیا۔

77 منٹ تک میچ روک کر ہنگامہ آرائی ختم کرنے کی کوشش ہوتی رہی،
پولیس کی بے بسی دیکھ کر دو صفر کی برتری حاصل کرنے والی ٹیم لیگیا وارسا کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.