Breaking News

پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 15.67فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.67 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
آئل کمپنیز ایڈوائزریز کونسل کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 49 لاکھ 14ہزار 17 لٹر رہی تھی جس میں ایک سال کے دوران 15فی صد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران جیٹ فیول آئل کی پیداوار 3 لاکھ 70 ہزار 169 لٹر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 3 لاکھ 85 ہزار 786 لٹر تھی۔ گزشتہ سال جولائی سے اکتوبر کے مقابلے میں اس سال 4.0 فیصد کی کمی ہوئی ہے، مٹی کے تیل کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 3.39 فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مٹی کے تیل کی مقامی سطح پر پیداوار 51 ہزار 449 لٹر جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ پیداوار53 ہزار 254 لٹر رہی تھی۔ موجودہ مالی سال کے 4ماہ کے دوران پٹرول کی پیداوار 9لاکھ 31ہزار 694لٹر جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران یہ پیداوار 8لاکھ 9 ہزار 730 لٹر رہی تھی۔

ایک سال کے دوران پٹرول کی پیداوار میں 15.06 فیصد اضافہ ہوا ، جولائی سے اکتوبر کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار 21لاکھ 46ہزار 796لٹر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 18 لاکھ 46 ہزار 945 لٹر تھی اور اس طرح سالانہ بنیادوں پر اس میں 16.23 فیصدکا اضافہ ہوا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved