پچاس لاکھ گھروں کا لالی پاپ۔۔۔ غریب آدمی کے لئے گیس، بجلی،پیٹرول، چینی، دالیں ، آٹا سب مہنگا کر کے حکومت چلی 20 کروڑ عوام کے لئے 50 لاکھ گھر کا افتتاح کرنے۔ عمران خان حکومت کیا کر رہی ہے سمجھ سے بالا تر لاسعجھ سے بالا تر ہے۔تفصیلات بادبان سپیشل رپورٹ

حکومت میں آنے سے پہلے آئی ایم ایف سے قرض نہ لینے والی حکومت نے پہلے تو آتے ہی مہنگائی بم گرا دیا۔ چینی 3 روپے مہنگی حکومت بننے کے 19 دن بعد ہی کر دی۔ پیٹرول پہلے سے ہی مہنگا تھا جبکہ گیس کی قیمتوں میں پہلے اضافے کا شوشہ چھوڑا، پھر اُسے ڈھک دیا اور پھر اچانک اعلان کر کے گیس کے نرخ بڑھادیئے۔

بجلی پر آتے ہیں تو بھی یہی کہانی سامنے آتی ہے کہ پہلے نعرہ لگایا کہ نرخ نہیں بڑھائیں گے پھر بڑھا دئے۔ اب ایک غریب آدمی جس کی تنخواہ 22 ہزار ہے وہ پہلے بجلی کے نرخ چار سے پانچ ہزار ماہانہ بھر رہا تھا اب گیس کے بھی بل دو سے تین ہزار کا اُس کے ہاتھ میں دے کر اُسے قتل کرنے کے مترادف ہے۔

اب آتے ہیں 50 لاکھ گھر بنانے کے ڈرامے پر۔ 50 لاکھ گھر بنانے جا رہیں ہیں 20 کروڑ عوام کے لئے۔ جس عوام کے لئے کھانا پینا مشکل ہو رہا ہے اُن پر زندگی آسان کرنے کے بجائے اور خورد نوش کو سستا کرنے کے بجائے، یہ لگے ہیں 50 لاکھ گھروں کا لالی پوپ دینے پہ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.