پہلا ون ڈے: بابر اعظم کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت پر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور 11 رنز کے مجموعی اسکور پر اوپنر احمد شہزاد 12 گیندیں ضائع کرکے بغیر کوئی رن بنائے برا شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

بعدازاں اننگز کی کمان فخر زمان اور بابر اعظم نے سنبھالی اور 64 رنز کی شراکت قائم کی۔

43 کے انفرادی اسکور پر فخر زمان اکیلا داننجیا کی شاندار گیند پر بولڈ ہوگئے۔

20ویں اوور کے اختتام پر میزبان ٹیم 88 رنز بنا چکی تھی جبکہ اس کے دو بیٹسمین آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ محمد حفیظ اور بابر اعظم کریز پر موجود تھے۔

احمد شہزاد 12 گیندیں ضائع کرنے کے بعد بغیر کوئی رن بنائے 

سری لنکا کے ایک روزہ ٹیم کے کپتان اپل تھرنگا نے 17 ایک روزہ میچوں میں ٹیم کی قیادت کی ہے جس میں صرف 4 میں ہی کامیابی مل سکی  جب کہ  11 میں ناکامی اور 2 میچز کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

دوسری جانب پاکستانی کپتان سرفراز احمد 9 میچوں میں سے صرف 2 میں ناکام ہوئے جبکہ 7 میں انہوں نے کامیابی کا جشن منایا جن میں چیمپئنز ٹرافی کا اہم معرکہ بھی شامل ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اعداد و شمار پر بھی نظر ڈالی جائے تو یہاں بھی گرین شرٹس آگے ہیں۔

دونوں ٹیمیں 148 میچوں میں آمنے سامنے آئیں جن میں 85 میں جیت پاکستان کو ملی جبکہ 58 میچوں میں سری لنکا نے پاکستان کو چت کیا اور 1 میچ برابر ہوا جبکہ 4 کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

میچوں کے علاوہ سیریز کے اعتبار سے بھی پاکستان سری لنکا پر حاوی رہا ہے جہاں 18 سیریز میں سے گرین شرٹس صرف 6 ہارے جبکہ گیارہ میں پاکستان کو کامیابی ملی اور ایک سیریز ڈرا ہوئی۔

مہمان سری لنکا نے حال ہی میں 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد (کپتان، کیپر)، عماد وسیم، رومان رئیس، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*