پہلا ٹی ٹونٹی معرکہ: پاکستان کو ابتدا میں ہی نقصان، فخر زمان آؤٹ

لاہور:  لاہور کا قذافی سٹیڈیم کرکٹ ستاروں سے سج گیا ہے۔ ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹونٹی معرکے کا آغاز ہو گیا ہے۔ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد میدان میں اترے۔ فخر زمان نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور دو چوکے مار کر کھیل کو دلچسپ بنا دیا۔ تاہم پہلے ہی اوور میں وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ مورنے مورکل کی گیند پر ہاشم آملہ نے ان کا کیچ لیا۔ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ دنیائے کرکٹ کا بہت بڑا ایونٹ ہے۔ ہماری ٹیم میں ٹی ٹونٹی کے اچھے اور بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ سرفراز احمد نے گفتگو میں کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ ہمارا سارا فوکس کرکٹ پر ہے۔
This entry was posted in قومی, کھیل. Bookmark the permalink.