پہلے عدلیہ کو بحال کیا، اب عدل بحال کریں گے: نواز شریف

  ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لاہور میں ن لیگ کے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا. نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف بننے والا ریفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ شازشیوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں. سابق نااہل وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سازشیوں کی سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، لودھراں الیکشن نے بتا دیا ہے کون عوام کاخیر خواہ ہے. انھوں‌ نے کارکنوں‌ سے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے عدلیہ کو بحال کیا اور اب عدل بحال کریں گے. عوامی اجتماع میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوکرمیرا ساتھ دیں. سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوامی منصوبے ،موٹر وے اور کشادہ سڑکیں بنائی، بجلی کا جن بھی انرجی منصوبوں سےبوتل میں قید کیا.
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.