پیپلزپارٹی کے ساتھ پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے بہتر خودکشی کرنا ہے’

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اپنی تاریخ کا علم ہی نہیں، ان کے بھائی پیسے سنبھالنے میں مصروف ہیں اور وہ ایک حادثے کے نتیجے میں سیاست میں آگئیں، مخالفین کے خلاف بیانات دینے سے پہلے اپنے والد کی سیاسی تاریخ پڑھ لیں۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے سے بہتر ہے کہ بندہ سیاسی خودکشی کرلے، پی پی کے پاس تو اپنے امیدوار ہی نہیں ہیں، ہم نے چیئرمین سینیٹ کے لئے بھی ان کے ساتھ کوئی بات نہیں کی تھی اور ناہی کوئی ووٹ دیا تھا۔

نوازشریف اور آصف زرداری ساری عمر بھائی بھائی ہی رہے ہیں، نوازشریف نے تو وقت آنے پر پرویز مشرف کو بھی بھائی بنالیا تھا اور ان سے ہی حلف بھی لیا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*