پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ۔۔۔ ایک رائے

 

محترمہ بینظیر بھٹو کا دوسرا دور حکومت تھا، ایک منور منج نام کے جیالے ایم این اے ہوا کرتے تھے جن کی گاڑی کی ڈگی سے ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔ میں قومی اسمبلی کے اجلاس کی کوریج کیا کرتا تھا، اس نے کہا

“یہ میرے خلاف سازش ہے”

محترمہ نے کہا

“استعفے دو اور وہ بھی اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر”

منور منج آیا، سپیکر کے حکم پر اس کا مائیک کھولا گیا اور اس نے علانیہ استعفے دیا اور ہال سے نکل گیا، باہر نارکوٹیکس سیل والوں نے ہتھکڑی لگائی اور لے گئے اور کیس بعد میں چلا۔ ایسی ہی بہت سی مثالیں مختلف جماعتوں میں موجود ہیں۔ پی ٹی آئی نے تو عمران علی شاہ کو صرف شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ اور یہ لوگ اچھل یوں رہے ہیں جیسے کوئی کشمیر فتح کرلیا ہو۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*