پیپلز پارٹی کی حکمت عملی تبدیل، انتخابی محاز کیلئے آزاد امیدواروں پر نظریں جما دیں

پیپلز پارٹی نے پنجاب کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی،سندھ کے بعد خیبرپختونخواہ میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہے جبکہ پنجاب میں پی پی پی کو کوئی بڑی کامیابی نہ مل سکی جس کے بعد آصف زرداری نے پلان بی پر عملدرآمد پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پلان بی کے تحت پیپلزپارٹی عام انتخابات میں مضبوط آزاد امیدواروں کی حمایت کر سکتی ہے، پنجاب میں عوامی سطح پر پارٹی کی عدم مقبولیت آزاد امیدواروں کی پی پی میں شمولیت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ کئی آزاد امیدوار انتخابات کے بعد پی پی میں شمولیت پر آمادہ ہوگئے ہیں اور پی پی قیادت نے بھی رابطے بڑھا دئیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری جلد آزاد امیدواران سے ملاقاتیں کرکے ان کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ پر بات کریں گے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.