پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں دوبارہ فرد جرم عائد۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
شاور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت کی تو ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے نئی فرد جرم میں سے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ذکر نکال دیا۔

عدالت نے کیس کے تین گواہان شیر دل، کلیم شہزاد اور ڈاکٹر ریحان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

دونوں میاں بیوی کے خلاف 33 کروڑ 21 لاکھ روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے