پی آئی اے نے نجف کے لیے کرایوں میں 20 فیصد کمی کر دی

پی آئی اے نے نجف کے لیے یک طرفہ اور دو طرفہ کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ ایئر لائن کے ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک اجلاس میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے کہا کہ نجف کے لیے جن رعایتی کرایوں کا اعلان کیا گیا ہے وہ 15 دسمبر تک مؤثر رہیں گے، ہمارا مشن ہے کہ فضائی مسافروں کے لیے پی آئی اے پہلی ترجیح بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ نجف کے لیے پروازیں اپنے آغاز کے بعد خاطر خواہ نتائج دے رہی ہیں۔ پی آئی اے کے سربراہ نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ مزید مسافروں کو پی آئی اے کی جانب سفر کے لیے راغب کیا جائے، اس مقصد کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تا کہ مسافروں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ واضح رہے کہ نجف کے لیے پی آئی اے کراچی سے براہ راست پروازیں چلا رہی ہے، ان پروازوں کے لیے ملک بھر کے دیگر شہروں سے مسافروں کو با سہولت منسلک پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچایا جا رہا ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.