پی آئی اے کے طیارے کی چھت میں بھی ہیروئن چھپائے جانے کا انکشاف

 
پی آئی اے کے طیارے سے منشیات ملنے کے معاملے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق، طیارے میں منشیات کراچی سے رکھے جانے کا امکان ہے۔ طیارہ 8 مئی کو 20 گھنٹے تک کراچی میں مینٹننس ڈیپارٹمنٹ کے پاس رہا۔ محکمہ کسٹمز اسلام آباد نے اپنی تحقیقات مکمل کر لیں۔ منشیات طیارے کی چھت میں بھی چھپائی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق، چھت میں منشیات چھپانے کا کام منٹوں کا نہیں گھنٹوں کا ہے۔ طیارہ لاہور، اسلام آباد، برطانیہ اور سعودی عرب بھی گیا۔ طیارہ مانچسٹر اور جدہ ایئرپورٹ پر 2 سے 3 گھنٹے رکا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.