پی آئی اے میں ڈاؤن سائزنگ کا عمل شروع

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں مالی بحران کے سبب ملازمین کو نکالنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ جدہ میں کوآرڈنیٹرآفیسر شاہ محمد جمالی کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

جدہ سیل پروموشن افسرحمید کلہوڑو کو بھی جبری طور پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

پی آئی اے سے فارغ افسران کا نوٹی فکیشن اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی بحران کے باعث بغیر اسائمنٹ افسران کو بھی فارغ کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ ادارے پر بوجھ 30 سے زائد افسران کو بھی فارغ کیا جائے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*