پی ایس او کو شدید مالی بحران کا سامنا

کراچی: پاکستان سٹیٹ آئل کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ مختلف اداروں سے کمپنی کی وصولیاں 296 ارب روپے تک پہنچ گئیں ۔ زیر گردش قرضے توانائی کے شعبے کو بری طرح متاثر کررہے ہیں جس کے باعث پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او کو حبکو ، کیپکو ، چینکوزاور پی آئی اے سمیت دیگر اداروں سے 296 ارب روپے کی وصولیاں کرنی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صرف پاور سیکٹر ہی پی ایس او کا 261 ارب روپے کا مقرض ہے جس میں حبکو، کیپکو 110 ارب روپے اور جینکوز 151 ارب روپے کی نادہندہ ہیں ۔ مختلف کمپنیوں کی جانب سے عدم ادائیگیاں نہ ہونے سے پاکستان سٹیٹ آئل کو تیل درآمدات کی ادائیگیاں کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او کو اس وقت کویت پیٹرولیم کے 71 ارب روپے جبکہ آئل ریفائنریز کے 16 ارب روپے ادا کرنے ہیں ۔
This entry was posted in Busniess, اہم خبریں. Bookmark the permalink.