پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری مرتبہ چیمپئن بن گئی

 

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے بلے باز بڑا ٹوٹل کرنے میں ناکام رہے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 148 رنز بناسکے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 

 

پشاور زلمی کے 149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور لیوک رونکی نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*