Breaking News

پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ کا میلہ کل سجے گا

پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ کل نیشنل اکیڈمی لاہور میں ہو گی۔ ڈرافٹنگ کے لئے پانچ سو ایک ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔
سپر اسٹار مچل جانسن، عمران طاہر، ڈیوائن براوو، کرس گیل، شین واٹسن ،این مورگن اور احمد شہزاد مہنگے ترین کھلاڑی ہونگے۔
نامور کرکٹر کارلوس بریتھویٹ، اینجلو میتھیوز، کولن منرو، تھیسارا پریرا کی بھی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔
دفاعی چیمپئن پشاور زلمی سمیت پانچوں ٹیموں کے 9,9 کھلاڑی بر قرار رہے جبکہ پلاٹنیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کے ایک ایک سلور اور ایمرجنگ کیٹگری میں دو دو نئے کھلاڑی شامل ہوں گے۔
پانچ سو ایک مقامی و بین الاقوامی کرکٹرز میں سے سولہ رکنی اسکواڈ کے بعد چار پلیئر سپلیمنٹری بھی چُنے جا سکتے ہیں۔ کل بیس کھلاڑیوں کا سیلری پیکج بارہ لاکھ ڈالر ہو گا۔
ملتان سلطانز سمیت تمام کی تمام چھ فرنچائز نو نو کھلاڑیوں کا انتخاب پہلے ہی کر چکی ہیں۔ پی ایس ایل تھری کا آغاز آئندہ سال فروری میں ہو گا۔ پہلی بار ایونٹ میں چھ ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved