پی ایس ایل تھری: گلیڈی ایٹرز کو شکست، کراچی کنگز نے میچ جیت لیا

 

 

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دیدی ہے۔ عمر یامین اور محمد نواز کے علاوہ کوئی اور بلے باز ذمہ داری سے بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوررز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 130 رنز بنا سکی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمر یامین نے 31 جبکہ محمد نواز نے 30 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں اسد شفیق 2، شین واٹسن 1، کیون پیٹرسن 6، ریلے روسو 18، کپتان سرفراز احمد 7، انور علی 7 اور جوفرا آرچر 5 رنز بنا سکے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*