Breaking News

پی ایس پی کے دروازے فاروق ستار پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہیں’

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال سید نے پی ایس پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ فاروق ستار پر پی ایس پی کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہوگئے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ فاروق ستار نے انیس قائم خانی کو کامران ٹیسوری کے گھر بلایا اور ملاقات کی جس کے دوران کہا کہ میرے لیے کیا پیکج ہے۔ انہوں نے سمیتا افضال سید کو پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد دی اور مخالفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے ڈھائی تین ماہ سے ایم کیو ایم میں ڈرامہ لگا ہے جب کہ ہم پر الزام لگایا گیا کہ پی ایس پی میں لوگ زبردستی آرہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved