پی سی بی کا نئی ایگزیکٹیو کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات بادبان رپورٹ میں

 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بورڈ آف گورنرز کے اراکین پر مشتمل نئی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سربراہ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی ہوں گے۔

اس سے قبل جب شہر یار خان چیئرمین تھے، اس وقت نجم سیٹھی چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی تھے تاہم ان کے چیئرمین بننے کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی ختم کردی گئی تھی۔

ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ایک سرکولر کے ذریعے ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے متعلق بورڈ آف گورنرز کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو کمیٹی میں احسان مانی کے علاوہ لیفٹنٹ جنرل(ر)جاوید ضیاء، اسد علی خان، مراد اسماعیل، (اراکین بورڈ آف گورنرز)، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور چیف فنانشل آفیسر بدر منظور شامل ہیں۔