پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم پر خواتین کھلاڑیوں کی ہنگامہ آرائی

تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹوں کا تنازعہ ہنگامہ آرائی تک پہنچ گیا۔ تحریک انصاف کی ٹکٹوں سے محروم خواتین نے لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہنگامہ برپا کر دیا۔ احتجاجی کارکنان لسٹ بنانے والی پارٹی رہنما عالیہ حمزہ کے کمرے میں گھس گئیں۔ خوب کھری کھری سنائیں اور خوب غصہ نکالا۔   احتجاجی خواتین کا کہنا تھا ہمیں جواب دو کہ ہمارا مستقبل کیوں تباہ کیا اور ہمارا نام لسٹ سے کیوں نکالا۔ خواتین کا غصہ بڑھا تو عالیہ حمزہ نے گارڈز کو طلب کر لیا جنہوں نے عالیہ حمزہ کو بچا کر خواتین کے گھیرے سے نکالا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں, Uncategorized. Bookmark the permalink.