پی ٹی آئی کا تونسہ شریف میں عوامی جلسہ ، عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسہ گاہ میں پہنچ چکے ہیں ۔ کمال پارک میں جلسے کا پنڈال تیار کیا گیا۔ کپتان کیلئے 120 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا۔ جلسہ گاہ میں 10 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں ہیں ۔ کپتان کے کھلاڑی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں ۔ جلسہ گاہ میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کے کارکن دور دراز علاقوں اورپرخطر راستوں سے گزر کرجلسہ گاہ تک پہنچے ۔ قبل ازیں کپتان جہانگیر ترین کے ہمراہ جلسہ میں شرکت کیلئے لاہور سے روانہ ہوئے تھے ۔ عمران خان نے راستے میں ملتان رک کر آرام بھی کیا ۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.