چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرِ صدارت نیب کا اہم ترین اجلاس ۔۔۔ کِس بڑے کی گرفتاری ہونے والی ہے؟ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
نیب کا اہم ترین اجلاس
کِس بڑے کی گرفتاری ہونے والی ہے؟

نیب کے چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت ایک اہم ترین اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پراسیکوٹر جنرل نیب، ڈی جی آپریشنز، ڈی جی نیب راولپنڈی اور نیب کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی ابتدائی رپورٹ اور مختلف مقدمات میں پیشرفت کا تجزیہ کیا گیا۔ اجلاس میں مکمل لائحہ عمل ترتیب دیا گیا جس کے تحت مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ان میں سے کچھ ٹیمیں نیب ہیڈ کوارٹرز اور کچھ کراچی جا کر ٹھوس شواہد کی بنیاد پر بیانات ریکارڈ کریں گی۔ اجلاس میں معزز سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں بینکنگ کورٹ سے 16 اے کے تحت مقدمہ احتساب عدالت کو منتقل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔