چائینیز خلائی جہاز چاند کے ‘تاریک حصے’ میں کامیابی سے اتر گیا۔۔ ویڈیو دیکھیں

بادبان رپورٹ
چین نے خلائی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کردیا، جس کا روبوٹک خلائی جہاز ‘چینگ فور’ چاند کے ‘تاریک حصے’ میں کامیابی سے اترنے والا پہلا جہاز بن گیا ہے۔

چینی حکام کی جانب سے روبوٹک طیارے سے بھیجی جانے والی چاند کی تصویر بھی جاری کردی گئی۔

ماضی میں چاند پر بھیجے جانے والے مشنز چاند کے اُس حصے میں بھیجے گئے تھے جو زمین کے رخ پر ہے تاہم چین نےامریکی اور روسی خلائی مشنز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا اور چینگ فور خلائی جہاز کو چاند کے تاریکی حصے پر کامیابی سے اتارا۔