چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کل نیوزی لینڈ کے مد مقابل ہو گی

آسٹریلیا میں جاری چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کل نیوزی لینڈ کے مد مقابل ہو گی، گرین شرٹس پہلے دو میچز میں شکست کے بعد پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ کل  کا میچ ہارنے یا جیتنے کی صورت میں پاکستان کو تیسری پوزیشن کا ہی میچ  کھیلنا پڑے گا قومی ٹیم  کو پہلے دونوں مقابلوں میں شکست کا مزہ چکھنا پڑا ہے۔پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو نو ایک ،جبکہ دوسرے میچ میں جاپان نے تین ایک سے مات دی۔ ایونٹ میں اب تک پاکستان کیخلاف ایک درجن گول ہو چکے ہیں،ٹورنامنٹ کا فائنل 12 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
This entry was posted in کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.