چودھری نثار کا این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

چودھری نثار نے این اے 63 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ این اے 63 کی صوبائی نشست سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ فی الحال نہیں کرسکتا۔ تاہم ٹیکسلا کے وفد نے اصرار کیا کہ وہ صوبائی نشست سے بھی الیکشن لڑیں۔

واضح رہے کہ چودھری نثار اس سے قبل این اے 59 سے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں اس کے علاوہ وہ پی پی 10 اور پی پی 14 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*