چکن بائیکاٹ مہم کامیاب ، مرغی کا گوشت 40 روپے کم

کراچی (بادبان نیوز ) سوشل میڈیا پر چکن بائیکاٹ مہم کام کرگئی، کراچی میں مرغی کا گوشت 40 روپے کمی سے 300 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، کراچی میں مرغی کا گوشت 40 روپے کلو سستا ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر بائیکاٹ نے مرغی کی اڑتی قیمتوں کے پر کاٹ دیئے، مرغی کی دکان پر سناٹے سے منافع خوروں کے ہوش ٹھکانے لگ گئے، زندہ مرغی 16 روپے سستی ہوکر 184 روپے کلو ہوگئی۔ مرغی کا گوشت 300 روپے کلو ہوگیا۔

This entry was posted in صحت, اہم خبریں. Bookmark the permalink.