Breaking News

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر حیات توپخانے کے تیسرے کرنل ان چیف بن گئے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات توپخانے کے تیسرے کرنل انچیف بن گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل انچیف کے بیجز لگانے کی خصوصی تقریب آرٹلری سینٹر، اٹک میں منعقد ہوئی۔

جنرل زبیر نے آرٹلری کور کو مستحکم کرنے اور فلاح و بہبود کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل میاں ہلال حسین کو آرٹلری رجمنٹ کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

تقریب کے بعد جنرل زبیر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر جنرل زبیر محمود حیات کو چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ پیش کی۔ تقریب میں حاضر و سبکدوش افسران، جونیئر کمیشنڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved