چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے سابق وزیر داخلہ و چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے سابق وزیر داخلہ و چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔
چیئرمین سینیٹ نے لواحقین سے اظہار تعزیت کا اظہار کیا اوراللہ تبارک تعالیٰ سے دعا کی کہ ان کو یہ صدمہ حوصلے وصبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر شبلی فراز، قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفرالحق اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے بھی مرحومہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ۔