چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی کرغستان اور قازقستان کے سفراء سے ملاقات۔ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ صادق سنجرانی۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

CHAIRMAN SENATE, MUHAMMAD SADIQ SANJRANI EXCHANGING VIEWS WITH MR. BARLYBAY SADYKOV, KAZAKHSTAN AMBASSADOR TO PAKISTAN AT PARLIAMENT HOUSE ISLAMABAD ON FEBRUARY 08, 2019.

بادبان رپورٹ
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی کرغستان اور قازقستان کے سفراء سے ملاقات ۔

باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ۔

دونوں سفیروں نے چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

حکومت اور پارلیمنٹ کی سطح پر پاکستان اور کرغستان کے بہترین تعلقات ہیں ۔

دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ صادق سنجرانی

پاکستان اور کرغستان کی پارلیمنٹ میں دوستی گروپوں کو مزید فعال بنایا جا سکتاہے ۔ صادق سنجرانی

پاکستان اور کرغستان نے بین الاقوامی فورمز کی سطح پر اہم بین الاقوامی امور کے حوالے سے یکساں موقف اختیار کیا ہے ۔ صادق سنجرانی
بالخصوص دونوں ملکوں کا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سطح پر تعاون قابل ستائش ہے ۔ صادق سنجرانی

دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت ہے ۔ صادق سنجرانی

تعلیم کے شعبے میں موجود مثالی تعاون کو مزید تقویت دی جا سکتی ہے ۔ صادق سنجرانی

صادق سنجرانی کی کرغستان کے سفیر سے گفتگو۔

پاکستان اور قازقستان کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں۔صادق سنجرانی

سینیٹ میں قازقستان ، پاکستان دوستی گروپ موجود ہے، جس کے ذریعے دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مزید مربوط بنایا جا سکتا ہے ۔چیئرمین سینیٹ

پاکستان اور قازقستان کے مابین ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سطح پر بھی بہترین تعلقات ہیں اور دونوں ممالک نے اکثر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر یکساں موقف اختیار کیا ہے ۔صادق سنجرانی

پاکستان اور قازقستان کے مابین دفاع اور دیگر شعبوں میں وسیع تعاون موجود ہے ۔چیئرمین سینیٹ

قازقستان کے صدر کے گزشتہ سال کے پاکستان کے دورے سے دوطرفہ تعاون میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ صادق سنجرانی

پارلیمانی تعلقات کے فروغ سے معاشی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون میں استحکام آئے گا۔ چیئرمین سینیٹ

صادق سنجرانی کی قازقستان کے سفیر سے گفتگو ۔