چیرمین سینیٹ کی ترکمانستان کے سفیر عطادجان نیورووچ ملامو سے ملاقات۔ پاکستان اور ترکمانستان کے مابین موجودہ بہترین تعلقات کو معاشی تعاون اور پارلیمانی رابطہ کاری کے ذریعے مزید فروغ دیا جائے۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

CHAIRMAN SENATE, MUHAMMAD SADIQ SANJRANI EXCHANGING VIEWS WITH MR. BEISHEMBIEV ERIK AIDARKANOVICK, AMBASSADOR OF KYRGYZSTAN TO PAKISTAN AT PARLIAMENT HOUSE ISLAMABAD ON FEBRUARY 08, 2019.

Baadban Report
چیرمین سینیٹ کی ترکمانستان کے سفیر عطادجان نیورووچ ملامو سے ملاقات-  

پاکستان اور ترکمانستان کے مابین موجودہ بہترین تعلقات کو معاشی تعاون اور پارلیمانی رابطہ کاری کے ذریعے مزید فروغ دیا جائے-
صادق سنجرانی 

دونوں ملکوں کے پارلیمان کے مابین بہترین روابط کے ذریعے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید استحکام دیا جا سکتا ہے ۔صادق سنجرانی

ماضی قریب میں دونوں ملکوں کے مابین مواصلات کے شعبوں میں طے شدہ معاہدوں کو حقیقت کی شکل دے کر دوطرفہ تعلقات کو نہ صرف فروغ دیا جا سکتا ہے بلکہ اس سے عوا م کی سطح پر رابطوں اور ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بھی تقویت ملے گی ۔صادق سنجرانی 

دونوں ملکوں کے مابین ٹپی پراجیکٹ کو مزید آگے بڑھانے کیلئے باہمی اتفاق پر مزید پیش رفت کی ضرورت ہے ۔چیئرمین سینیٹ

سینیٹ آف پاکستان میں پاکستان ترکمانستان دوستی گروپ دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور منتخب نمائندوں کو مختلف شعبوں میں موجود تعاون کو فروغ دینے کیلئے فعال کر دار ادا کرنا چاہیے ۔ صادق سنجرانی