چیف جسٹس ثاقب نثار عمرہ کے لئے 17 دسمبر کو سعودی عرب جائیں گے۔۔۔سعودی سفیر کی چیف جسٹس سے ملاقات۔۔۔  چیف جسٹس دورے سے قبل تُرکی کا دورہ کریں گے جہاں پر وہ جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ 

H.E. MR. NAWAF BIN SAID AL-MALKI, AMBASSADOR OF KINGDOM OF SAUDI ARABIA TO PAKISTAN PAID A COURTESY CALL ON THE HON’BLE CHIEF JUSTICE OF PAKISTAN MR. JUSTICE MIAN SAQIB NISAR AT SUPREME COURT OF PAKISTAN, ISLAMABAD ON DECEMBER 07, 2018.

بادبان رپورٹ : تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی مُلاقات آج سعودی سفیر نواف بن المالکی سے ہوئی جس میں انہوں نے پاک- سعودی تعلقات کے بارے مین بات چیت کی۔ چیف جسٹس عمرے کی ادائیگی کے لئے 17 دسمبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے جبکہ دورے سے قبل وہ ترکی کا دورہ بھی کریں گے۔