Breaking News

چیف جسٹس کا عدم اطمینان، عمران خان نے دو سوال سامنے رکھ دیے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ  میرے خیال میں چیف جسٹس کے لئے دو سوال اہم ہیں کہ کیا خیبر پختونخوا میں آج کے حالات پانچ برس پہلے کی نسبت بہتر ہیں؟ اور کیا پختونخوا کے عوام پانچ برس پہلی کی نسبت آج زیادہ مطمئن ہیں؟

یاد رہے کہ جمعرات کے روز جسٹس ثاقب نثار نے کے پی حکومت کی جانب سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل اور ہسپتالوں کی حالتِ زار پر سرزش کی تھی۔

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ جب وزیرِ اعلیٰ پیش ہوئے تو انہیں جسٹس ثاقب نثار نے بتایا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے حالات میں کوئی بھی بہتری نظر نہیں آئی۔

چیف جسٹس نے وزیرِ اعلیٰ سے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بڑے بڑے دعوے کیے، مگر پانچ سالوں میں اب تک کتنے نئے ہسپتال اور سکول تعمیر کیے گئے ہیں؟۔

 

اس پر وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جب انہوں نے چارج سنبھالا تو سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت بہت بری تھی جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب کافی بہتری آ چکی ہے۔

چیف جسٹس نے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو ہر طرف سے نا امیدی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved