Breaking News

چیلسی نے ایف اے کپ کا ٹائٹل جیت لیا

لندن (آن لائن نیوز ) فٹبال کے بڑے میدان میں چیلسی نے فیورٹ مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا کر آٹھویں بار ایف اے کپ کا ٹائٹل جیت لیا، ایڈن ہیزرڈ کا واحد گول فیصلہ ثابت ہوا۔ ومبلے کے تاریخی میدان میں تاریخ ساز فٹبال مقابلہ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کے درمیان ایف اے کپ کا فیصلہ کن جوڑ پڑا۔

دونوں ٹیموں نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ ایڈن ہیزرڈ نے بائیسویں منٹ میں پنلٹی پر گول کر کے گویا ریڈ شرٹس کو لال پیلا کر دیا۔ بلیوز کی برتری سے میچ کو سنسنی آئی سپر سٹار لوکاکو کی انجری فیورٹ مانچسٹر یونائیٹڈ کے گلے پڑ گئی۔

تابڑ توڑ حملوں کے باوجود کوئی گول نہ ہو سکا۔ اسی ایک صفر کے سکور نے چیلسی کو آٹھویں بار ایف اے کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فاتح ٹیم کے منیجر کونٹے کی ممکنہ آخری گیم شاندار فتح کے ساتھ یادگار بن گئی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved