چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکی،بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے

انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کی ایک اور رسوائی،آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکیاں مذاق ثابت ہوئیں،بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کے نئے مالیاتی ماڈل کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے سکواڈ کا اعلان کر دیا،میگا ایونٹ کیلئے ویرات کوہلی کو بھارتی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے۔ سپنر ایشون اور فاسٹ بولر محمد شامی کا سکواڈ می کم بیک ہوا ہے،دیگر کھلاڑیوں میں روہیت شرما،شیکھر دھون،کیدر جادھیو،منیش پانڈے،دھونی،یووراج سنگھ،رویندرا جڈیجا شامل ہیں،ہردیک پانڈیا،بھونیشور کمار،امیش یادیو،جسپریت بھومرا اور اجنکیا ریہانے بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ بھارت نے آئی سی سی کی جانب سے نئی مالیاتی قانون کی منظوری کے بعد ایونٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔
This entry was posted in کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.