چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا کل سے آغاز

لاہور (بادبان نیوز ) ہاکی کے بڑے ایونٹ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز کل سے ہوگا، افتتاحی میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان شام 5 بجے کھیلا جائے گا۔ہاکی چیمپئنز لیگ کا سینتیسواں اور آخری ایڈیشن نیدر لینڈز میں شیڈول ہے، بڑے مقابلے کا آغاز پاک بھارت زور کے جوڑ سے ہوگا، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 18 بار مد مقابل ہوئیں۔12 بار پاکستان جبکہ بھارت صرف 6 بار ہی جیت سکا، پاکستان کو تین بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، آسٹریلیا کی ٹیم سب سے زیادہ 14 بار ٹائٹل جیت چکی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*